وینس فلم فیسٹول میں سوڈانی فلم نے پہلی بار ایوارڈ اپنے نام کر لیا

  وینس فلم فیسٹول میں سوڈانی فلم نے پہلی بار ایوارڈ اپنے نام کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خرطوم( آن لائن)سوڈانی ہدایتکار امجد ابوالعلا کی فلم ستموت فی العشرین (20برس کے ہوتے ہی مر جائیں گی) نے وینس انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں مستقبل کا شیر نامی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ فلم فیسٹول میں ایوارڈ جیتنے والی یہ سوڈان کی پہلی فلم ہے۔الشرق الاوسط کے مطابق یو ول ڈائی ایٹ ٹوئنٹی وینس انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں بہترین ڈیبیو فیچر فلم کے درجے میں مزید 21فلموں کے ساتھ شامل تھی۔ہدایتکارابوالعلاکا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مجھے خوشی بھی ہے اور فخر بھی کہ تقریبا20 برس سے ٹی وی پر وینس فلم فیسٹول کے مناظر دیکھتا رہا ہوں، کبھی سوچا نہ تھا کہ ایک دن میں بھی اس سٹیج پر کھڑا ہوں گا۔سوڈانی ہدایتکار نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ فلم 3 برس میں تیار ہوئی۔یہ سوڈانی قلمکار حمور زیادہ کی کہانیوں کے مجموعہالنوم عند قدمی الجبلسے ماخوذ ہے۔

مزید :

کلچر -