خیبرپختونخوا،وزیراعلیٰ کے ایک مشیر اور 4 معاونین خصوصی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کےایک مشیر اور 4 معاونین خصوصی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ 4 اراکین صوبائی اسمبلی میں مصور خان، محمد سہیل آفریدی، نیک محمد خان اور ہمایوں خان شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے نئے معاونین خصوصی میں مصور خان کو جنگلات، نیک محمدکو محکمہ ریلیف کا قلم دان ملنے کاامکان ہے، معاون خصوص محمد سہیل آفریدی کو سی اینڈ ڈبلیو اور ہمایون خان کو جیل خانہ جات کاقلم دان ملنے کاامکان ہے۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے مشیر احتشام خان کو محکمہ صحت کا قلم دان تفویض کیے جانے کا امکان ہے۔