پی ٹی آئی کے کارکنان عمران خان کی قیادت میں متحد ہے ، محمد خان مدنی

پی ٹی آئی کے کارکنان عمران خان کی قیادت میں متحد ہے ، محمد خان مدنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و صدارتی اُمیدوار پی ٹی آئی پنجاب محمد خان مدنی نے ایم پی اے سعدیہ سہیل، آفتاب افگن اور بر یگیڈئیر ( ر ) نعیم احمد سمیت پارٹی قائدین کے ہمراہ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد انقلاب عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،محمد خان مدنی نے پنجاب کی صدارت کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا پی ٹی آئی کے کارکنان عمران خان کی قیادت میں متحد ہے میں اور میرے ساتھی تبدیلی کے نظریے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے انٹرا پارٹی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے جنہوں نے ایک بار پھر محب الوطن ہونے کا ثبوت دیا پامانہ لیکس پر قوم سے خطاب میں عوام کے دل کی آواز کو پوری دنیا میں اُجاگر کیا ملک کی لوٹی ہوئی دولت ملک میں واپس لائی جائے اور ٹیکس چوروں کا سخت سے سخت محاسبہ ہونا چاہیے ، چاہے وہ ملک کا وزیر اعظم ہی کیوں نہ وہ آئس لینڈ وزیر اعظم کی طرح نواز شریف بھی فوری مستعفی ہو کیونکہ ان کو مزید اقتدار میں رہنے کا کوئی اخلاقی جواز باقی نہیں رہا ۔
نواز شریف اور اُن کا خاندان کئی دہائیوں سے ٹیکس چوری کرنے اور ملک کو شدید نقصان پہنچانے میں ملوث ہے ۔ جس کی نشاندہی چیئر مین تحریک انصاف عمران خان مسلسل کرتے رہے ہیں ۔ مگر اب پانامہ لیکس نے شریف خاندان کا کچھا چھٹا کھول کر رکھ دیا ہے ۔