شانگلہ میں گورنمنٹ سینٹینٹل ماڈل سکول میں داخلہ مہم کا افتتاح

شانگلہ میں گورنمنٹ سینٹینٹل ماڈل سکول میں داخلہ مہم کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر حاجی عبد المنعم، ڈپٹی کمشنر شانگلہ دلدار محمد، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرسعید خان، جی ایم این سی ایچ ڈی فضل محمد نے گورنمنٹ سینٹینئیل ماڈل ہائی سکول الپوری میں تعلیمی سال کے پہلے بچے کو داخل کراکرداخلہ مہم کا افتتاح کیا۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز گورنمنٹ سینٹینئل ماڈل ہائی سکول الپور ی میں نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیویلپمنٹ کی تعاون سے نئی تعلیمی سال میں داخلہ مہم کے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ داخلہ مہم تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے سیاحت حاجی عبد المنعم خان تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شانگلہ دلدار محمد، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرسعید خان، سابق سنیٹر مولانا راحت حسین، جنرل منیجرنیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیویلپمنٹ فضل محمد ، اے ڈی او پی اینڈ ڈی ایجوکیشن اورنگزیب، پرنسپل جی سی ایم ایچ ایس مرزا علی،پی ٹی سی کمیٹی کے چیئر مین حاجی ولایت خان اور دیگر افراد نے خطاب کیا۔داخلہ مہم تقریب کے اختتام پروزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے سیاحت حاجی عبد المنعم خان، ڈپٹی کمشنر شانگلہ دلدار محمد، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سعید خان نے طلباء کو باقاعدہ داخل کراکر مہم کا افتتاح کیا۔بعد ازاں سکول سے لیکر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر بازار کے مین چوک تک واک کا اہتمام بھی کیا گیا ۔ّ ّّ