شاہد کپور نے کرینہ کو ’’ہاں ‘‘کر کے ’’ناں ‘‘ کر دی ،چھوٹے نواب بھی حیران رہ گئے

شاہد کپور نے کرینہ کو ’’ہاں ‘‘کر کے ’’ناں ‘‘ کر دی ،چھوٹے نواب بھی حیران ...
شاہد کپور نے کرینہ کو ’’ہاں ‘‘کر کے ’’ناں ‘‘ کر دی ،چھوٹے نواب بھی حیران رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور ان کی بیوی کرینہ کپور خان اپنے ہم عصر بالی ووڈ ستاروں اور ان کی فیملیزکے اعزاز میں ایک بڑی اور رنگا رنگ پارٹی کا اہتمام کیا ، لیکن دعوت کے باوجود شاہد کپور اور ان کی بیوی میرا نے ’’چھوٹے نواب ‘‘اور ’’بے بو‘‘کی پارٹی میں شرکت نہیں کی،جس پر بھارت کے میڈیا اور شو بز حلقوں میں ایک نئی بحث اور قیاس آرائیوں کا آغاز ہو گیا ہے ۔

بھارتی نجی چینل ’’اے بی پی نیوز ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور ان کی بیوی کرینہ کپور خان کی پر تکلف پارٹی میں شاہد کپور اور ان کی بیوی میرا کو خصوصی طور پر چھوٹے نواب اور ’’بے بو ‘‘ نے دعوت دی لیکن شاہد کپور نے اس پارٹی میں شرکت نہیں کی ۔سیف اور کرینہ کی جانب سے سجائی گئی اس تقریب میں شاہ رخ خان، سونم کپور، کنگنا رناوت اور رنبیر کپور کے علاوہ اور کئی بڑے ناموں نے شرکت کی تھی ۔بھارت کے شوبز اور میڈیا میں اب یہ بحث جاری ہے اور سوال اٹھنے لگے ہیں کہ جس طرح سے سیف اور کرینہ کی دعوت کو شاہد کپور نے نظر انداز کیا ،اس کے پیچھے کیا وجوہات ہیں ؟ سیف علی خان نے تقریب میں شامل ہونے کے لئے شاہد کپور کو نہ صرف ایس ایم ایس کیا بلکہ فون کر کے تاکید بھی کی تھی ۔قیاس آرئیاں کرنے والے ’’باخبر حلقوں ‘‘کا کہنا ہے کہ شاہد کپور اپنی اہلیہ کے ہمراہ اپنی ’’سابقہ گرل فرینڈ ‘‘کی پارٹی میں شرکت کرنے سے گریزاں تھے تاکہ ان کی ’’نجی زندگی ‘‘ کسی نئی الجھن کا شکار نہ جائے ،جبکہ شاہد کپور کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ انکی اہلیہ میرا اس وقت’’امید ‘‘سے ہیں اسی وجہ سے اس جوڑی نے تقریب میں شرکت نہیں کی ۔

مزید :

تفریح -