سیشن کورٹ ، مقدمہ قتل کے ملزموں و پولیس کا مدعی پر حملہ ، اینٹیں مار مار کر سر پھاڑ دیا

سیشن کورٹ ، مقدمہ قتل کے ملزموں و پولیس کا مدعی پر حملہ ، اینٹیں مار مار کر سر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ ایک بار پھر میدان جنگ بن گیا،ملزمان نے مقدمہ قتل کے مدعی پر حملہ کر کے بد ترین تشدد کیا، اینٹیں مارمار کرسر پھا ڑ دیاجبکہ پولیس اہلکاروں نے بھی معاملہ کی چھان بین کئے بغیر ہی زخمی مدعی پر تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج فیاض الحسن کی عدالت میں مقدمہ قتل کا مدعی محمد عمران اپنے ساتھی سجاد مشتاق کے ہمراہ پیش ہوا تو ملزم محمد خان اور اس کے ساتھیوں عرفان اور طالب حسین کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی اور اینٹیں چل گئیں جس کے باعث احاطہ عدالت میدان جنگ بن گیا۔ اس دوران ملزمان نے اینٹیں مار کر مدعی مقدمہ عمران کا سر پھوڑ دیا جس سے وہ لہو لہان ہو گیا۔ پولیس اہلکار سیشن عدالت میں موجود ہوتے ہوئے بھی تاخیر سے پہنچے اور معاملے کا علم نہ ہونے پر زخمی عمران کو تھپڑ اورگھونسے مارتے رہے۔ اس دوران زخمی عمران مسلسل دہائی دیتا رہا کہ وہ دوہرے قتل کے مقدمہ میں مدعی ہے۔ بعد ازاں پولیس نے زخمی کو علاج کے لئے ہسپتال پہنچایا جبکہ تشدد کرنے والے افراد کو قانونی کارروائی کے لئے تھانہ اسلام پورہ کے حوالے کردیاگیا ہے۔

مزید :

علاقائی -