ڈیرہ اسماعیل خان ،2مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان ،2مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان (آئی این پی ) ڈیرہ اسماعیل خان میں دو مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔منگل کوپولیس کے مطابق فائرنگ کا پہلاواقعہ تھانا یارک کی حدود میں پیش آیا۔مقتولین شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے کہ علاقہ یارک کے قریب گھات لگائے مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے 3افراد ہلاک اور 2زخمی ہوگئے۔ مرنےوالوں میں پولیس اہلکار شامل تھا۔ پولیس کاکہناہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا۔ دوسرا واقعہ ملنگی ٹاون فیز 2 میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گ±ھس کر فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ،لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔
ہلکار ہلاک

مزید :

علاقائی -