وزیر اعظم عمران خان کے حوالے سے بار بار بد زبانی کر کے بلاول اپنی گندی تربیت کا پول کھول رہے ہیں:ڈاکٹر شہباز گل

وزیر اعظم عمران خان کے حوالے سے بار بار بد زبانی کر کے بلاول اپنی گندی تربیت ...
وزیر اعظم عمران خان کے حوالے سے بار بار بد زبانی کر کے بلاول اپنی گندی تربیت کا پول کھول رہے ہیں:ڈاکٹر شہباز گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)‏ترجمان وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ بلاول زرداری کی اپنی اور خاندان کی کرپشن چھپانے کے لئے کشمیر کے حساس معاملے پر سیاست شرمناک ہے ،وزیر اعظم عمران خان کے حوالے سے بار بار بد زبانی کر کے بلاول اپنی گندی تربیت کا پول کھول رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرادری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ شدید افسوس کا مقام ہے کہ پہلے بلاول کے دادا نے اپنی بد زبانی سے قائد اعظمؒ کو بھی نہیں بخشا ،پھر بلاول کے والد نے قیام پاکستان کے لئے قربانیاں دینے والے مہاجرین کے خلاف ہرزہ سرائی کی اور بد تمیزی  اور بے ہودگی کی اسی خاندانی روایت پر قائم رہتے ہوئے بلاول زرداری وزیر اعظم پاکستان کے خلاف بد زبانی کا مرتکب ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلاول کو علم ہونا چاہئے کہ اصل سلیکٹڈ آپ کے نانا(ذوالفقار علی بھٹو) تھے جنہیں ڈکٹیٹر کی کاسہ  لیسی کرنے پر 1958 میں سلیکٹ کیا گیا ،جس خاندان کی سیاست ہی ڈکٹیٹر کی سلیکشن پر ہوئی ہو اس کے منہ سے بار بار سلیکٹڈ کا لفظ اچھا نہیں لگتا ۔ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ عمران خان امت مسلمہ کے قائدین سے رابطہ کر کے مسئلہ کشمیر کی حساسیت کو اجاگر کر رہے ہیں ،سیاسی جماعتوں کی جانب سے کشمیر کے ایشو پر غیر سنجیدگی کا  مظاہرہ نہایت افسوسناک ہے ۔ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ کاش انہیں احساس ہوتا کہ قومی ایشوز پر تعصب کی عینک اتار کر بات کرنی چاہئے ،مسئلہ کشمیر کی آڑ میں اپوزیشن ’’کرپشن بچاؤ اور ابو  بچاؤ‘‘تحریک چلانے میں مصروف ہے ۔