اداروں کی نااہلی و ناقص کارکردگی کے باعث گیس بندش سے شہری پریشان ، حکومت سندھ فوری پر متبادل انتظامات بروئے کار لائے :حافظ نعیم الرحمن

اداروں کی نااہلی و ناقص کارکردگی کے باعث گیس بندش سے شہری پریشان ، حکومت سندھ ...
اداروں کی نااہلی و ناقص کارکردگی کے باعث گیس بندش سے شہری پریشان ، حکومت سندھ فوری پر متبادل انتظامات بروئے کار لائے :حافظ نعیم الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس کے شدیدبحران پر شدید مذمت کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ غیرمعینہ مدت کے لیے بندش اور ٹرانسپورٹ بند ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے ، عوام ٹرانسپورٹ کی بندش سے روزگار سمیت شدید تکالیف میں ہیں ،سی این جی کی بحالی کے لیے حکومت سندھ فوری طور پر متبادل انتظامات بروئے کار لائے ۔

انہوں نے کہاکہ کراچی منی پاکستان اور معاشی حب ہے جو67فیصد ریونیو پیدا کرتاہے،گیس بندش کی وجہ سے تاجر اور صنعتکار طبقہ شدید متاثرہوا ہے جو کہ ملکی صنعتوں کے لیے نقصان دہ ہے جس کے باعث صنعتوں کو چلانا مشکل ہوجائے گا اور مشکلات میں گھری صنعتوں کو مالکان بند کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی غیر معینہ بندش کے اعلان کے بعد آج چوتھے روز بھی سی این جی اسٹیشن بند ہونے سے شہرکی سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے ، ٹرانسپورٹ غائب ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،طلباء و طالبات کو تعلیمی اداروں میں پہنچنے میں دشواری کا سامناہے جبکہ گیس سے چلنے والی سینکڑوں صنعتوں کا پہیہ بھی رک گیا ہے ،ہزاروں مزدور بے وزگار ہوگئے ہیں۔حافظ نعیم الرحمن  نے کہاکہ اداروں کی نااہلی و ناقص کاکردگی کے باعث ہزاروں شہری شدید ذہنی و جسمانی اذیت کا شکار ہیں ،حکومت کو چاہیئے اداروں کے نا اہل ذمہ داران کے خلاف فی الفور کارروائی کرے اور جلد از جلد گیس کی فراہمی کو ممکن بنائے۔