شام میں پھنسے 318 پاکستانی خصوصی طیارے کے ذریعے وطن پہنچ گئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہبازشریف کی کاوشیں رنگ لے آئیں، شام میں پھنسے 318 پاکستانیوں کو لیکر خصوصی طیارہ پاکستان پہنچ گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستانی بیروت سے چارٹرڈ طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچے، وفاقی وزیر احسن اقبال اوردیگر حکومتی نمائندوں نے استقبال کیا، پاکستانیوں کوگلدستے پیش کئے اور خیریت دریافت کی۔شام کی تازہ صورتحال کے پیش نظرپاکستانی وہاں پھنس گئے تھے، وزیراعظم شہباز شریف نے لبنانی ہم منصب سے رابطہ کرکے پاکستانیوں کی واپسی کی راہ ہموار کی۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں جہاں بھی کوئی پاکستانی ہوگا وہ تنہا نہیں ہوگا، ہم ایک قوم ہیں، قوم کا دکھ اور سکھ سانجھا ہوتا ہے، پاکستانیوں کی باحفاظت وطن واپسی پر لبنانی وزیراعظم کے مشکور ہیں۔