سندھ ہائیکورٹ،فیصل واڈاکی نااہلی کیلئے درخواست پر وفاقی وزیر،الیکشن کمیشن و دیگر کو نوٹس جاری

سندھ ہائیکورٹ،فیصل واڈاکی نااہلی کیلئے درخواست پر وفاقی وزیر،الیکشن کمیشن ...
سندھ ہائیکورٹ،فیصل واڈاکی نااہلی کیلئے درخواست پر وفاقی وزیر،الیکشن کمیشن و دیگر کو نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے نااہلی کیلئے درخواست پر فیصل واڈا،الیکشن کمیشن اور دیگر کونوٹس جاری کرتے ہوئے 12 مارچ تک جواب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں وفاقی وزیر فیصل واڈا کی نااہلی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست گزار قادر خان کا کہناتھاکہ حتمی فیصلے تک فیصل واڈا کی رکنیت معطل کی جائے،عدالت نے کہا کہ یہ فیصلہ فریقین کو سننے کے بعد کیا جائے گا۔
درخواست گزار نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر فیصل واڈا نے الیکشن کے وقت اپنی دوہری شہریت چھپائی ،فیصل واڈاکو نااہل قراردے کر مراعات واپس کرنے کا حکم دیاجائے ،عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن کودرخواست کیوں نہیں دی؟،درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی آبزرویشن ہے الیکشن کمیشن ممبر کو نااہل قرارنہیں دے سکتا۔
جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ اب تو فیصل واڈا نے دہری شہریت چھوڑدی توآپ کیا چاہتے ہیں؟،قادرمندوخیل نے کہاکہ فیصل واڈا نے الیکشن کے وقت دہری شہریت چھپائی ،ریٹرننگ افسر نے دہری شہریت ختم ہونے سے 7 دن پہلے فیصلہ دے دیا،عدالت نے فیصل واڈا،الیکشن کمیشن اوردیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 12 مارچ تک جواب طلب کرلیا۔