لاڑکانہ میں 7سالہ بچے کو اغواءکرنے والی خاتون اغواءکار نے 3کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کر دیا

 لاڑکانہ میں 7سالہ بچے کو اغواءکرنے والی خاتون اغواءکار نے 3کروڑ روپے تاوان ...
 لاڑکانہ میں 7سالہ بچے کو اغواءکرنے والی خاتون اغواءکار نے 3کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاڑکانہ(مانیٹرنگ ڈیسک) لاڑکانہ میں 7سالہ بچے کو اغواءکرنے والی خاتون اغواءکار نے 3کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق شعیب سومرو نامی اس 7سالہ بچے کو ایک ماہ قبل لاڑکانہ کی پیرزادہ کالونی سے اغواءکیا گیا تھا۔ 
بچے کے والدنے بتایا ہے کہ خاتون اغواءکار نے ان سے 3کروڑ روپے تاوان مانگا ہے۔ انہوں نے خاتون ملزم کی طرف سے کی گئی فون کال کی آڈیو ریکارڈنگ بھی میڈیا کو دی ہے جس میں خاتون ان سے رقم کا مطالبہ کر رہی ہوتی ہے۔ اس آڈیو ٹیپ میں خاتون کہتی ہے کہ اگر اسے رقم نہ دی گئی تو وہ بچے کو قتل کر دے گی۔ 
بچے کے والد کا کہنا ہے کہ وہ اتنی بڑی رقم ادا کرنے کی سکت نہیں رکھتا۔ اس نے خاتون اغواءکار کو بتایا ہے کہ وہ صرف 2لاکھ روپے ہی دے سکتا ہے۔ تاہم آدمی کا کہنا ہے کہ خاتون اغواءکار مسلسل اسے بچے کے قتل کی دھمکیاں دے رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق بچے کے باپ نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی لاڑکانہ سے بچے کی بازیابی کے لیے درخواست کی ہے۔