راولپنڈی، سابق پی ٹی آئی ایم پی اے چوہدری عدنان قاتلانہ حملے میں جاں بحق 

راولپنڈی، سابق پی ٹی آئی ایم پی اے چوہدری عدنان قاتلانہ حملے میں جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

راولپنڈی (آئی این پی)راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے چوہدری عدنان قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق پاکستان تحریک انصا ف کے سابق ایم پی اے چوہدری عدنان پر راولپنڈی کے کچہری چوک میں جناح پارک کے سامنے قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں چوہدری عدنان شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔پولیس کے مطابق چوہدری عدنان پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور دیگر اداروں کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے ابتدائی شواہد اکٹھے کیے ہیں۔ دستیاب سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے تفتیش کو آگے بڑھایا جائیگا۔پولیس کا کہنا ہے پولیس لائن انیکسی چوک پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چوہدری عدنان جاں بحق اور ڈرائیور شدید زخمی ہوا۔واضح رہے چوہدری عدنان نے حالیہ انتخابات میں حلقہ این اے 57سے آزاد الیکشن میں حصہ لیا تھا،چوہدری عدنان پی پی 19سے ایم  پی اے تھے۔

چوہدری عدنان قتل

مزید :

صفحہ آخر -