مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دیں ہیں،محمد حسین محنتی

مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دیں ہیں،محمد حسین محنتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہاہے کہ تبدیلی کا نعرہ دھوکہ مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دیں ہیں، ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد تک اضافہ غریب عوام کے ساتھ ظلم اور حکومتی بلند و بانگ دعووں کی نفی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے دھابیجی، گھارو اور ٹھٹھہ میں دعوتی و تنظیمی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا. اس موقع پر ضلعی امیر الطاف احمد ملاح، اور مقامی امراء مہرالدین راجپوت، سلیم آرائیں ، عبداللہ گندرو ، مشتاق بجارو و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے، قبل ازیں صوبائی امیر نے سابق قیم ضلع تاج محمد کی وفات پر ان کے بیٹے وقار احمد سے تعزیت، نور فاؤنڈیشن اسکول کا دورہ اور طلباء سے خطاب بھی کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ امیر و غریب کے لے الگ الگ قانون ملک کی تعمیر و ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، غریب کا گھر گرانے میں تو دیر نہی کی جاتی مگر کرپشن و غیر قانونی طور پر بنا امیر کے محل کو وہی قانون ہاتھ نہیں لگا سکتا، پارلیمنٹ میں قانون سازی، روزگار سے لیکر عام آدمی کو ریلیف دینے تک تبدیلی سرکار کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہو رہے ہیں. ڈالر کی اڑان، معیشت تباہ، مہنگائی کا طوفان اس کی واضح مثال ہے،مسائل سے نجات اور دنیا و آخرت کی کامیابی دین سے جڑنے اور قرآن و سنت کے نظام کی جدوجھد کرنے میں ہے جس کے لے جماعت اسلامی اپنے قیام سے ہی کوشاں ہے۔