مشرف کیخلاف کیس بنانے کامعاملہ کبھی کابینہ ایجنڈے کے طور پر پیش نہیں ہوا ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے سمری ہائیکورٹ میں پیش کردی

مشرف کیخلاف کیس بنانے کامعاملہ کبھی کابینہ ایجنڈے کے طور پر پیش نہیں ہوا ...
مشرف کیخلاف کیس بنانے کامعاملہ کبھی کابینہ ایجنڈے کے طور پر پیش نہیں ہوا ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے سمری ہائیکورٹ میں پیش کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ میں پرویز مشرف کی خصوصی عدالت کی تشکیل کیخلاف درخواست پروفاقی حکومت نے خصوصی عدالت کی تشکیل سے متعلق سمری اورریکارڈ عدالت میں پیش کردیا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ مشرف کیخلاف کیس بنانے کامعاملہ کبھی کابینہ ایجنڈے کے طور پر پیش نہیں ہوا ،مشرف کیخلاف کیس سننے والی عدالت کی تشکیل کابینہ کی منظوری کے بغیر ہوئی ۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں پرویز مشرف کیس میں خصوصی عدالت کی تشکیل کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی کی سربراہی میں3رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی،وفاقی حکومت نے خصوصی عدالت کی تشکیل سے متعلق سمری اورریکارڈ عدالت میں پیش کردیا۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ مشرف کیخلاف کیس بنانے کامعاملہ کبھی کابینہ ایجنڈے کے طور پر پیش نہیں ہوا ،مشرف کیخلاف کیس سننے والی عدالت کی تشکیل کابینہ کی منظوری کے بغیر ہوئی ،وکیل وفاق نے کہاکہ ایف آئی اے نے پرویز مشرف کے خلاف انکوائری مکمل کی ۔
جسٹس مظاہر علی نقوی نے کہا کہ ایف آئی اے کی کتنے رکنی ٹیم نے مشرف کیخلاف انکوائری کی،وکیل وفاق نے کہا کہ 20 سے 25افراد پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس نے انکوائری مکمل کی،عدالت نے استفسار کیا کہ ان میں سے کل کتنے لوگوںنے ٹرائل جوائن کیا ،وکیل وفاق نے کہاکہ ان میں سے صرف ایک شخص ٹرائل میں پیش ہوا،فل بنچ نے کہا کہ انکوائری کی کیا حیثیت جب انکوائری کرنےوالے ہی ٹرائل میں پیش نہیں ہوئے۔