الیکشن 2024، پانچ بھائی ایک ہی ضلع سے دو مختلف جماعتوں کے ٹکٹ پر قسمت آزمانے کیلئے تیار

الیکشن 2024، پانچ بھائی ایک ہی ضلع سے دو مختلف جماعتوں کے ٹکٹ پر قسمت آزمانے ...
الیکشن 2024، پانچ بھائی ایک ہی ضلع سے دو مختلف جماعتوں کے ٹکٹ پر قسمت آزمانے کیلئے تیار
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گجرات (آئی این پی ) گجرات سے پانچ بھائی دو مختلف پارٹیوں کے ٹکٹ پر ایک ہی ضلع سے الیکشن میں قسمت آزمائیں گے۔

 عام انتخابات میں بڑے بھائی چودھری عابد رضا قومی اسمبلی کے لیے میدان میں ہیں جبکہ ان کے 4 چھوٹے بھائی صوبائی اسمبلی کے لیے میدان میں اتریں گے۔ مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر چودھری عابد رضا قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 62 سے الیکشن لڑ رہے ہیں، چودھری شبیر رضا، چودھری نعیم اور چودھری شاہد صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 28 سے ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑیں گے۔ دوسری جانب چودھری محمد علی پی پی 33 سے ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ چودھری شبیر رضا ن لیگ کے امیدوار ہیں جبکہ چودھری نعیم رضا ق لیگ اور چودھری شاہد رضا پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ہیں۔