وزیر اعظم نے مودی پر واضح نے کیا کہ قیام امن کیلئے مسئلہ کشمیر حل کرنا ہو گا،طارق فاطمی

وزیر اعظم نے مودی پر واضح نے کیا کہ قیام امن کیلئے مسئلہ کشمیر حل کرنا ہو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(اے این این)خارجہ امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم نوازشریف کی بھارتی ہم منصب نریندرمودی سے ملاقات میں کشمیرکامسئلہ نہ اٹھائے جانے کے تاثرکومسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ ملاقات میں تمام تصفیہ طلب مسائل زیر غور آئے، وزیراعظم نے بھارتی ہم منصب پر واضح کیا ہے کہ پائیدار امن کیلئے کشمیر سرکریک ، سیاچن اور پانی کا مسئلہ حل کرناہوگا،دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے حوالے سے پاکستانی میڈیا کو مثبت کردار ادا کرنا چاہیے تھا ، پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کیلئے بھارت پر عالمی دباؤ میں اضافہ ہوا ۔ سرکاری ٹی وی کو انٹرویو میں سید طارق فاطمی نے کہاکہ شنگھائی تعاون تنظیم میں رکنیت پاکستان کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اٹھایا وزیراعظم نوازشریف اور بھارتی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں تمام تصفیہ طلب مسائل زیر غور آئے وزیراعظم بھارتی وزیراعظم پر واضح کیا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ حل ہوناچاہیے انہوں نے یہ بھی واضح نے کیاہے کہ پائیدار امن کیلئے کشمیر سرکریک ، سیاچن اور پانی کا مسئلہ حل کرناہوگا۔

فاطمی

مزید :

صفحہ آخر -