نہ اسلام آباد ائیرپورٹ نہ لاہور، نواز شریف کا طیارہ کہاں اتارا جائے گا؟ ایسی خبر آ گئی جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھی، بڑا دعویٰ

نہ اسلام آباد ائیرپورٹ نہ لاہور، نواز شریف کا طیارہ کہاں اتارا جائے گا؟ ایسی ...
نہ اسلام آباد ائیرپورٹ نہ لاہور، نواز شریف کا طیارہ کہاں اتارا جائے گا؟ ایسی خبر آ گئی جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھی، بڑا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کا طیارہ پاکستانی حدود میں داخل ہو چکا ہے جو کچھ ہی دیر بعد پاکستان کے کسی ائیرپورٹ پر لینڈ کرایا جائے گا تاہم اس حوالے سے متضاد اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔مریم نواز شریف کی پاکستان آنے والے طیارے میں سوار ہونے کے بعد پہلی تصویر منظرعام پر آ گئی، وہ کیا کر رہی ہیں؟ دیکھ کر آپ حیرت کے سمندر میں ڈوب جائیں گے 
نجی ٹی وی جیو نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ  سابق وزیراعظم اور مریم نواز شریف کا طیارہ نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر اتارا جائے گا اور نہ ہی لاہور ائیرپورٹ پر بلکہ اسے ملتان ائیرپورٹ پر لینڈ کرایا جائے گا اور اس کے پیش نظر ملتان ائیرپورٹ پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور ضلعی انتظامیہ کے بیشتر افراد ائیرپورٹ پر پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملتان ائیرپورٹ کے اردگرد پولیس کی بھاری نفری تعینات کرنے کے علاوہ ائیرپورٹ کے اندر بھی سخت سیکیورٹی کے انتظامات کر دئیے گئے ہیں جبکہ ائیرپورٹ کے اطراف میں ٹریفک وارڈنز کی بھاری نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔