ستوکتلہ، 8 سالہ بچے پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار
لاہور(کر ائم رپو رٹر)انویسٹی گیشن پولیس ستوکتلہ کی کارروائی کرتے ہوئے 8سالہ معصوم ثنا ء پرتشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں ستوکتلہ کے علاقے میں 8سالہ معصوم بچی پر تشدد کے واقعے میں اہم پیشرفت سامنے آئی،انویسٹی گیشن پولیس ستوکتلہ کی کارروائی کرتے ہوئے بچی پر تشدد کرنے والے ملزم حماد کو گرفتار کرلیا،بچی ملزم حماد کے گھرپر ملازمہ تھی، ملزم حماد روزانہ کمسن بچی کی چھوٹی چھوٹی غلطیوں کی وجہ سے تشدد کرتا تھا، ملزم حمادبچی ثناء کے جسم پر مختلف چیزیں گرم کر کے تشدد کرتا تھا۔