کراچی کورنگی میں دہشتگرد حملے میں زخمی پولیس اہلکار دوران علاج شہید

کراچی کورنگی میں دہشتگرد حملے میں زخمی پولیس اہلکار دوران علاج شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد کراچی کے علاقے کورنگی میں گزشتہ صبح موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونیوالا پولیس کانسٹیبل اصغر علی علاج کے دوران دم توڑ گیا۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ فرض کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس کے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ضلع کورنگی کے علاقے عوامی کالونی میں گذشتہ روز ڈیوٹی پر جاتے ہوئے سٹیڈیم کے قریب امن دشمنوں کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل اصغر شدید زخمی ہوا تھا،حملے کے بعد دہشت گرد زخمی اصغر علی کا پستول بھی چھین کر لے گئے تھے۔پولیس ترجمان کے مطابق زخمی پولیس اہلکار کو طبی امداد کیلئے فوری طور پرہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں اسے بہترین طبی امداد دی گئی تاہم دوران علاج زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے ہیڈکانسٹیبل اصغر نے آج جام شہادت نوش کرلیا، شہید پولیس اہلکار تھانہ زمان ٹاؤن میں تعینات تھا۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شہید ہیڈ کانسٹیبل اصغر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں امن کے قیام کے لیے کراچی پولیس ہمیشہ صف آراء رہی ہے۔ایڈیشنل آئی جی کا کہنا ہے کہ جرائم کے خاتمے اور عوام کے تحفظ کے لیے پولیس کا ہر افسر اور سپاہی جان ہتھیلی پر رکھے قانون کی عمل داری اور فرض کی ادائیگی کے لیے ہر دم تیار ہے۔
پولیس اہلکار شہید

مزید :

صفحہ آخر -