پر امن اور خوشحال معاشرے کا قیام نصب العین ہے‘ نشتر خان

پر امن اور خوشحال معاشرے کا قیام نصب العین ہے‘ نشتر خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیرگڑھ (نامہ نگار) راہ امن پاکستان کے مرکزی چیر مین نشتر خان نے کہا ہے کہ صوبے میں منشیات فروشوں،سود خوروں،لینڈ مافیا،قبضہ مافیا اور انڈر پلئی کے کاروبار کرنے والوں کے خلاف جہاد جاری رہیگا معاشرے سے برائیوں کا خاتمہ اور ایک پر امن اور خوشحال معاشرے کا قیام نصب العین ہے سود اللہ اور اس کے رسول کے خلاف کھلا جنگ ہے جن کی وجہ سے معاشرے کے بہت سے صاحب جائیداد،معزز اور کاروباری لوگ اپنے سب کچھ سے محروم ہوچکے ہے اور کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں عوام ان مافیا کے خلاف اس جہاد میں راہ امن پاکستان دست و بازو بن کرایک پر امن اور خوشحال معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز شیرگڑھ میں ایک بڑے عوامی جلسے سے اپنے خطاب میں کیا جلسے کی صدارت غلام فقیر خٹک کر رہے تھے جلسے سے راہ امن پاکستان پی کے55کے صدر عزیز احمد،اورنگ زیب،اعجاز معیار،کشور خان، حاجی سردراز خان اور شاکر خان نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے مجبوری کے تحت سود اور انڈر پلئی والوں سے کاروبار کی ہے اور اصل سرمایہ واپس کیا ہے وہ سود نہ دے اور راہ امن پاکستان کے علم میں لائیں ہم سود انڈر پلئی والوں کے خلاف ہر محاذ پر لڑیں گے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے