اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد کا کیس ، ملزم عثمان مرزا کو موت یا عمر قید کی سزائیں بھی ہو سکتی ہیں 

اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد کا کیس ، ملزم عثمان مرزا کو موت یا عمر ...
اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد کا کیس ، ملزم عثمان مرزا کو موت یا عمر قید کی سزائیں بھی ہو سکتی ہیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسلام آباد پولیس نے لڑکے اور لڑکی پر تشدد کے کیس میں ملزم عثمان مرزا کے خلاف درج مقدمے میں مزید دفعات بھی شامل کر لیں جن میں ڈکیتی ریپ ، بھتہ خوری ، جنسی ہراسانی بھی شامل ہیں ، اس حوالے سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ان دفعات کی روشنی میں ملزموں کو سزائے موت یا عمر قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے ۔
بی بی سی کے مطابق حکام نے تصدیق کی کہ واقعے میں ملوث چھ افراد زیر حراست ہیں ، مزید حقائق سامنے آنے پر دفعہ 377، 496، 114،395، 384،375 اور 375اے شامل ہیں ۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ سہالہ میں ایک اور مقدمہ بھی درج ہے ، پولیس کی جانب سے عوام سے کہا گیا کہ اگر ملزم سے کوئی اور بھی متاثر ہے تو رابطہ کر سکتا ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ملزم عثمان مرزا ساتھیوں کے ساتھ لڑکے اور لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے ۔