صنم جاوید ایف آئی اے کیس میں گوجرانوالہ سینٹرل جیل سے گرفتار

صنم جاوید ایف آئی اے کیس میں گوجرانوالہ سینٹرل جیل سے گرفتار
صنم جاوید ایف آئی اے کیس میں گوجرانوالہ سینٹرل جیل سے گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اسلام آباد اور لاہور کی ٹیم گوجرانوالہ پہنچی تھی، ایف آئی اے نے صنم جاوید کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے ٹیم صنم جاوید کو سینٹرل جیل سے لیکر چلی گئی۔ذرائع نے بتایاکہ صنم جاوید کو ایف آئی اے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو جیل سے فوری رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔