سود کےخاتمے کی ترمیم پرمفتی تقی عثمانی کا مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین

سود کےخاتمے کی ترمیم پرمفتی تقی عثمانی کا مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین
سود کےخاتمے کی ترمیم پرمفتی تقی عثمانی کا مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد تقی عثمانی نے 26 ویں آئینی ترمیم میں سود کے خاتمے، وفاقی شرعی عدالت اور مدارس کا مسئلہ حل کرانے پر جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ (سابقہ ٹوئٹر)پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے الفاظ نہیں مل رہے ہیں۔ انہوں نے جس دانشمندی سے اس موقع پر ملک و ملت کی رہنمائی کی اس سے کئی اسلامی مقاصد حاصل ہوئے اور ملک شدید سیاسی انتشار سے بچ گیا۔

انہوں نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے سود کے خاتمے، وفاقی شرعی عدالت اور مدارس کا مسئلہ حل ہوا۔

مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ طویل مدت کے بعد قوم کو ایسی خوشی کی خبر ملی ہے۔ اللہ تعالی مولانا فضل الرحمان کی عمر، علم اور جدوجہد میں برکت اور ملک و ملت کے لیے ان کی خدمات کو قبول فرمائے۔

مزید :

قومی -