ہاتھ دیکھ کر پیسوں کی ادائیگی کرنیوالی کریڈٹ مشین متعارف

ہاتھ دیکھ کر پیسوں کی ادائیگی کرنیوالی کریڈٹ مشین متعارف
ہاتھ دیکھ کر پیسوں کی ادائیگی کرنیوالی کریڈٹ مشین متعارف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سٹاک ہوم (مانیٹرنگ ڈیسک) کریڈٹ کارڈ کی چوری سے بچنے کے لیے بائیومیٹرک سسٹم کے تحت پیسے اداکرنیوالی مشین متعارف کرادی گئی اور کارڈ کی جھنجھٹ سے جان چھوٹ گئی ۔ سویڈن میں ایسی ٹیکنالوجی متعارف کروائی گئی ہے جس کی مدد سے شاپنگ کرنے کے بعد پیسے دینے یا کارڈ سویپ کرنے کی ضرورت ختم ہوجائے گی۔ ”سٹارٹ اپ“ نامی یہ ٹیکنالوجی بائیومیٹرک سسٹم مشین سافٹ ویئر کی مدد سے خریدار کے ہاتھوں کی نسوں کی شناخت کرکے بل ادا کردے گی۔ ٹیکنالوجی متعارف کروانے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کے استعمال کا مقصد چوری اور جعل سازی کا خاتمہ کرنا ہے۔ ممبر شپ حاصل کرکے پیشگی رقم جمع کرواکر اس ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے والے صرف پانچ سیکنڈمیں کسی بھی سٹور سے خریداری کرسکتے ہیں ۔