105ارب کے ٹیکس آئی ایم ایف کی شرائط کا نتیجہ ہیں،شہزاد چوہان

105ارب کے ٹیکس آئی ایم ایف کی شرائط کا نتیجہ ہیں،شہزاد چوہان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)انجمن تاجران ہال روڈ خدمت گروپ کے نائب صدر شہزاد چوہان نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں 105 ارب کے اضافی ٹیکس آئی ایم ایف کی ظالمانہ شرائط پر عمل درآمد کا نتیجہ ہے۔ عوام پر مزید ٹیکسوں کے بوجھ نے لوگوں کو سٹرکوں پر آنے پر مجبور کر دیا ہے۔ بجٹ کے نام پر غریبوں اور سفید پوش طبقات کا استحصال کیا جا رہا ہے۔ عام آدمی دووقت کی روٹی کے کیلئے ترس رہا ہے۔
اور حکومتی وزراء کیلئے 50 ملین گھروں کی آرائش کا کوٹہ رکھنا غریبوں پر ظلم ہے۔ملک و قوم کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا گیا ہے۔

جس کی وجہ سے ہمارے معاشی فیصلے حکمران نہیں آئی ایم ایف کی ہدایات پر ہو رہے ہیں جس کا واضح ثبوت وفاقی بجٹ کی صورت میں قوم کے سامنے ہے حکمران اب قوم کو مزید بے وقوف بنانا بند کریں، کرپشن کا پیسہ وصول کیا جائے اور میرٹ پر سب کا احتساب کیا جائے۔