ڈاکٹر قیصر علی سلطان کا پی ایچ ڈی مقالے کا کامیاب دفاع

ڈاکٹر قیصر علی سلطان کا پی ایچ ڈی مقالے کا کامیاب دفاع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹی رپورٹر)گزشتہ روز زرعی یونیورسٹی پشاور کے شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے پی ایچ ڈی سکالر ڈاکٹر قیصر علی سلطان نے پروفیسر ڈاکٹر سید وہاب کی زیر نگرانی فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں پی ایچ ڈی مکمل کر لیانہوں نے *''Influence of Selected Essential Oils and Post-Harvest Storage Life of Apricot Fruit''* کے عنوان سے اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا۔ ان کے مقالے کی توثیق امریکہ اور اٹلی کے معروف سائنسدانوں نے کی۔ دفاعی سیمینار میں ڈاکٹر قیصر علی سلطان نے شرکاء کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جوابات دے کر کامیابی سے اپنے مقالے کا دفاع کیا اور انہیں پی ایچ ڈی کی ڈگری کے لئے اہل قرار دیا۔اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف نیوٹرریشن سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب، پروفیسر ڈاکٹر احسان قاضی، ڈاکٹر یاسر درانی، فیکلٹی ممبران، سکالرز اور طلباء نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے سپروائزر پروفیسر ڈاکٹر سید وہاب اور اسکالر ڈاکٹر قیصر علی سلطان کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر قیصر علی سلطان کی تحقیق فوڈ سائنس اور معاشرے کے لئے سودمند ثابت ہوگی۔