فواد خان کا پاکستانی خیراتی اداروں کیلئے چندہ اکٹھاکرنے کیلئے بیرون ملک دورے کا فیصلہ

فواد خان کا پاکستانی خیراتی اداروں کیلئے چندہ اکٹھاکرنے کیلئے بیرون ملک ...
فواد خان کا پاکستانی خیراتی اداروں کیلئے چندہ اکٹھاکرنے کیلئے بیرون ملک دورے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی نام بنانے والے پاکستانی ’ہیرو‘ فواد خان نے پاکستان کے لیے چندہ اکٹھا کرنے کے لیے امریکہ اور کینیڈا جانے کا فیصلہ کرلیاہے اور حاصل ہونیوالی رقم عمران خان کے شوکت خانم ہسپتال لاہور سمیت خیراتی اداروں کو دی جائے گی ۔
بھارتی اخبار نے ’ممبئی مرر‘ کے حوالے سے بتایاکہ فلم فیئرایوارڈ جیتنے کے سلسلے میں لاہور میں شاندار تقریب کے بعد امریکہ جانے کی تیاریاں کرلی ہیں ۔ فواد کے قریبی ذرائع نے بتایاکہ امریکہ اور کینڈا میں پاکستانی تارکین وطن کی بڑی تعداد رہتی ہے اور وہ فواد خان کے چاہنے والے ہیں ، دونوں ممالک میں فواد خان فنڈریزنگ تقریبات میں شرکت کریں گے اور اکٹھی ہونیوالی رقم پاکستان میں خیراتی اداروں کو دی جائے گی ، اپنی قوم کی خدمت کا فواد خان کایہی طریقہ ہے ۔ذرائع کاکہناتھاکہ عمومی طورپر اُن کی اہلیہ صدف بھی دوروں پر  ساتھ ہوتی ہیں ۔

مزید :

تفریح -