نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر بین سیئرز کا یارکشائر سے معاہدہ طے
آکلینڈ (یواین پی) نیوزی لینڈ کی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر بین سیئرز نے کاؤنٹی چیمپئن شپ 2025 کے سیزن کے لئے یارکشائر سے معاہدہ کیا ہے اور وہ ہیڈنگلے میں ووسٹر شائر کے خلاف سیزن کے اپنے دوسرے میچ کے لئے اپنی ٹیم یارکشائر کو دستیاب ہوں گے 27 سالہ بین سیئرز نے اپنی فاسٹ باؤلنگ کی وجہ سے نیوزی لینڈ کو متاثر کیا ہے، جس میں 2024 میں آسٹریلیا کے خلاف اپنے واحد ٹیسٹ بھی شامل ہے۔کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے اس ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں بین سیئرز نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں تھی جبکہ دوسری اننگز میں 90 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل انہوں نے 2021 میں بنگلہ دیش کے خلاف اپنا ٹی ٹونٹی ڈیبیو کیا تھا۔ہیڈنگلے میں ووسٹر شائر کے خلاف میچ میں ان کے ساتھ ان کے ساتھی نیوزی لینڈ کے تیز رفتار باؤلر ول او رورک بھی شامل ہوں گے، جنہوں نے ٹی ٹونٹی بلاسٹ کے لئے معاہدہ کیا ہے، جبکہ کلب نے اپنے ہم وطن، اور یارکشائر کے سابق اوورسیز کھلاڑی، لوکی فرگوسن کے ساتھ موازنہ بھی کیا ہے۔