ذمہ داری قبول کرنے کے بعد داعش نے خودکش حملہ آور کی تصویر بھی جار ی کر دی
حب (مانیٹرنگ ڈیسک ) کالعدم داعش نے شاہ نورانی درگاہ پر خووکش حملہ کرنے والے بمبار کی تصویر جاری کر دی ۔
میڈیار پورٹس کے مطابق دہشت گرد تنظیم داعش نے گزشتہ شب بلوچستان کے ضلع خضدار کے قریب شاہ نورانی کی درگاہ پر ہونے والے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد اب بمبار کی تصویر بھی جاری کر دی ہے ۔
کالعدم داعش نے شاہ نورانی کے مزار پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی
یاد رہے اس سے قبل ڈپٹی کمشنر خضدا ر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ جائے حادثہ سے خودکش حملہ آور کا سر مل گیا ہے جس کے مطابق حملہ آور کی عمر 17سے 18سال معلوم ہوتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ خودکش حملے میں 7سے 8کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا جس میں بال بینرنگ بھی بڑی تعداد میں موجود تھے جن سے اس قدر ہلاکتیں اور زخمی ہوئے ۔
رائیونڈ روڈ پر فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 2مزدور جاں بحق ، 1زخمی
عینی شاہدین نے حملے کے حوالے سے بتایا تھا کہ درگاہ پر دھمال کے دوران ایک مشتبہ خاتون نے بلند آواز میں کہا تھا کہ یہاں سے نکل جاﺅ ”دیکھنا ابھی کیا ہونے والا ہے “ جس کے چند منٹ بعد دھماکا ہوا تاہم اب داعش کی جانب سے خودکش حملہ آور کی تصویر جاری کردی گئی ہے جس میںدیکھا جا سکتا ہے کہ یہ حملہ آور 18سال تک کی عمر کا نوجوان ہے ۔