رائیونڈ روڈ پر فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 2مزدور جاں بحق ، 1زخمی

رائیونڈ روڈ پر فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 2مزدور جاں بحق ، 1زخمی
رائیونڈ روڈ پر فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 2مزدور جاں بحق ، 1زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )رائیونڈ روڈ پر فیکٹری میں برائلر پھٹنے سے 2مزدور جاں بحق ہو گئے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رائیونڈ روڈ پر واقع ایک فیکٹری کا بوائلر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔ دھماکے کے بعد بوائلر روم زمین بوس ہو گیا جس کے ملبے تلے دب کر دونوں مزدور جاں بحق ہوئے ہیں تاہم انکی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے اور امدادی کام جاری ہیں ۔

شاہ نورانی مزار دھماکا : حیدر آباد سے گئے 60سے زائد افراد لاپتہ ، لواحقین پریشان

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دھماکے کے فوری بعد امدادی ٹیموں کو طلب کیا گیا جنہوں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیوآپریشن شروع کر دیاہے اور ملبے سے ایک اور مزدور کو تشویشناک حالت میں نکالا گیا ہے جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملبے تلے مزید افراد کی تلاش کا کام جاری ہے ۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا اس وقت ہوا جب مزدور کام کا آغاز کر نے کی تیاری کر رہے تھے ۔

مزید :

لاہور -