نوجوان پاکستان کے مستقبل کا اثاثہ ہیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

نوجوان پاکستان کے مستقبل کا اثاثہ ہیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی ( سٹی رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈکوارٹر)راولپنڈی اشعر اقبال نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کے مستقبل کا اثاثہ ہیں اور انہیں تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کے لئے سپورٹس مقابلوں کا انعقاد انتہائی ضروری ہے جو نوجوانوں کی صحت کی ضامن ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو اپنے ٹیلنٹ کو مزید نکھارنے کے لئے ہر سطح پرکھیلوں کے فروغ کے لئے بھرپور عملی اقدامات کر رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ انٹر تحصیل انڈر- 16 بوائز اینڈ گرلز سپورٹس مقابلوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ڈویژنل سپورٹس آفیسروقار حسین، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی عبدالوحید بابر، تحصیل سپورٹس آفیسر گوجرخان مظہرشیر، تحصیل سپورٹس آفیسر راولپنڈی عثمان شریف ، کوچ محمد علی ،اعجاز احمد کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل سپورٹس آفیسر نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کی ہدایت پر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلسلے میں راولپنڈی ڈسٹرکٹ انٹر تحصیل سپورٹس مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں ضلع راولپنڈی کی تمام تحصیلوں ، مری ، کہوٹہ ، کوٹلی ستیاں ، گوجر خان، ٹیکسلا، کلر سیداں سے سولہ سال تک کی عمر کے بوائز اینڈ گرلزکھلاڑی اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، فٹ بال، کرکٹ ، کبڈی، ریسلنگ اپنی اپنی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر وحید بابر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان مقابلوں کے کامیاب انعقاد کے لئے سپورٹس کمپلکس میں کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے ۔