حکومت اب نوجوان نسل کیلئے کیا کام کرنے جارہی ہے؟ خوشخبری آگئی

حکومت اب نوجوان نسل کیلئے کیا کام کرنے جارہی ہے؟ خوشخبری آگئی
حکومت اب نوجوان نسل کیلئے کیا کام کرنے جارہی ہے؟ خوشخبری آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے نوجوانوں کو ایک نئی خوشخبری سنادی۔انہیں بااختیاربنانے کیلئے سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیاگیاہے۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق حکومت پاکستان نوجوانوں کو بااختیاربنانے کیلئے ایک اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کرچکی ہے اور نوجوانوں کو خودمختار بنانے کیلئے یوتھ ایمپاورمنٹ کارڈ متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

وزیراعظم کے پروگرام اموربرائے نوجوانان سے وابستہ ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے پی ایم یوتھ پروگرام نادرا سے رابطے میں ہے اور اس جلد ہی بااختیارنوجوان کارڈز متعارف کرادیئے جائیں گے۔ان کارڈز کی بدولت نوجوان مختلف قسم کی عوامی سہولیات حاصل کرسکیں گے ۔ان سہولیات میں ممکنہ طورپرسفری ٹکٹس، پاسپورٹ فیس، شناخت کارڈز پر رعائتی نرخ وغیرہ شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نادرا نوجوانوں کا مکمل ڈیٹا جمع کرکے یوتھ پروگرام سے شیئر کرے گی جس کے بعد کارڈز تیارکئے جائیں گے۔ان کارڈز کے بدلے نوجوانوں کو چار سے پانچ ہزار روپے ماہانہ خرچ دیا جائے گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -