صحافیوں کیلئے پیشہ وارانہ تربیتی پروگرام بہت ضروری ہیں،لبنیٰ ظہیر

  صحافیوں کیلئے پیشہ وارانہ تربیتی پروگرام بہت ضروری ہیں،لبنیٰ ظہیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ فلم اینڈ براڈکاسٹنگ کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹرلبنیٰ ظہیر نے جاپان میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرتے ہوئے پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔ کانفرنس میں 32 ممالک کے مندوبین اورسکالرزنے حصہ لیاجبکہ ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے عالمی شرکاء  میں واحد پاکستانی پروفیسر کے طور پرشرکت کی۔انہوں نے جنوبی ایشیا اور خاص طور پر پاکستان میں صحافیوں کو درپیش مالی اور سیکورٹی چیلنجز کے اہم مسائل پر بات کی۔ انہوں نے صحافیوں کے لیے پیشہ ورانہ تربیتی پروگراموں کی فوری ضرورت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے اقدامات کس طرح خطرے سے گھرے علاقوں میں صحافتی معیار اورتحفظ کو بڑھا سکتے ہیں۔ انہوں نے ٹوکیو میں پاکستانی سفارت خانے کا دورہ کیااور سفیر مسٹر رضا تارڑ سے ملاقات کی۔ ان کی گفتگو جاپانی یونیورسٹیوں کے ساتھ باہمی تعاون پر مبنی منصوبوں پر مرکوز رہی جس سے پاکستان اور جاپان کے درمیان تعلیمی اور میڈیا سے متعلق تبادلوں کو ممکنہ طور پر تقویت ملے گی۔

  کانفرنس میں ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر کی موجودگی نے میڈیا کے معیار کو آگے بڑھانے اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا۔