فلک شیر اعوان کی علیحدگی سے ن لیگ کو شدید نقصان پہنچا،فاروق اعوان

فلک شیر اعوان کی علیحدگی سے ن لیگ کو شدید نقصان پہنچا،فاروق اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) سیاسی وسماجی نوجوان ملک فاروق اعوان لاوہ نے ایک بیان میں کہا کہ خادم تلہ گنگ فلک شیر اعوان کی ن لیگ سے علیحدگی سے پارٹی کو شدید نقصان پہنچا ہے اور پارٹی ایک عظیم لیڈر سے محروم ہو گئی ہے ،مسلم لیگ ن کی مقبولیت کیلئے فلک شیر اعوان نے اپنا تن من دھن لگایا لیکن پارٹی خادم تلہ گنگ فلک شیر اعوان کووہ مقام نہیں دے سکی جس کے وہ اہل تھے ،ن لیگ آ ج ضلع چکوال میں ایک مخلص اور ایماندار لیڈر شپ کھو چکی ہے ۔فاروق اعوان نے مزید کہا کہ خادم تلہ گنگ فلک شیر اعوان ایک ہمدرد ،شریف النفس اور ایماندار شخصیت کے مالک ہیں ہمیشہ انہو ں نے غریب پرور کی مدد کی کبھی بھی سائل کو خالی ہاتھ واپس نہیں لوٹنے دیا ،فلک شیر اعوان جب بھی الیکشن کے میدان میں آ ئے تو انکو بھرپور سپورٹ کریں گے ۔