ہیومن رائٹس واچ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کردیا:پاکستان

  ہیومن رائٹس واچ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کردیا:پاکستان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ّڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی تازہ ترین رپورٹ نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم اور بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ روا رکھے جانیوالے امتیازی رویے کو بے نقاب کر دیا ہے۔ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں صورتحال دن بدن ابتر ہوتی جا رہی ہے اور گزشتہ سال پانچ اگست کے بعد سے بھارتی فوج کشمیریوں کیخلاف ہرظالمانہ ہتھکنڈا استعمال کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت میں اپنے دفاتر بند کر دئیے ہیں، اس لئے یہ کہنے کا کوئی حق نہیں ہے کہ ایمنسٹی انٹر نیشنل کشمیر کے تنازع کا نوٹس نہیں لے رہی۔ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارت کی گرفت کمزور ہو رہی ہے اور مقبوضہ وادی میں اس کی پالیسیاں مکمل ناکام ہو چکی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ

مزید :

صفحہ اول -