پشاور میں دفعہ 144 کا نفاذ

پشاور میں دفعہ 144 کا نفاذ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( پاکستان نیوز)ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفعہ144ضابطہ فوجداری کے تحت ابدرہ روڈ،پاؤکہ کے دیہات اور تہکال کے علاقوں میں ائیر پورٹ کے آس پاس ہوائی فائرنگ ،کبوتر اور پتنگیں اڑانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔اس حکم کی خلاف ورزی پر دفعہ188تعزیرات پاکستان کے تحت سزا دی جائے گی جبکہ یہ حکم فوری طور پر دو ماہ تک نافذ العمل رہے گا۔