ڈیرہ ،دکان کی چھت میں نقب لگا کر آگ لگا دی گئی

ڈیرہ ،دکان کی چھت میں نقب لگا کر آگ لگا دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)تھویافاضل میں نامعلوم ملزمان نے عابدبلوچ نامی شخص کی دکان کی چھت میں سوراخ کرکے رات کے وقت دکان کوآگ لگادی۔کینٹ پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف واقعہ کامقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدودمیں واقع تھویافاضل میں نامعلوم ملزمان نے رات کے وقت عابدبلوچ ولدغلام رسول کی دکان کی چھت میں سوراخ کرکے دکان میںآگ لگادی جس سے دکان میں موجودتمام سامان جل کرخاکسترہوگیا۔عابدبلوچ نے تھانہ کینٹ میں اس واقعہ کامقدمہ نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کرلیاہے۔