سوزوکی اور کیا موٹرز کے بعد ایک اور معروف کمپنی نے گاڑیاں سستی کرنے کا اعلان کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سوزوکی، لکی موٹرز کے بعد چینی کارساز کمپنی چنگان نے بھی اپنی ایس یو وی ”اوشان X7“ کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کردیا ہے، لیکن قیمتوں میں یہ کمی محدود مدت کیلئے ہے۔ چنگان نے اوشا ن ایکس 7 کی قیمتیں 4 لاکھ روپے تک گرادی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اب اس ایس یو وی کے ”کمفرٹ“ ویرئینٹ کی نئی قیمت 79 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے جو کہ پہلے 82 لاکھ 99 ہزارو روپے تھی، کمفرٹ کی قیمت میں ڈھائی لاکھ روپے کی کمی دیکھی گئی ہے۔
اسی طرح ”ایکس 7“ کے ”فیوچر سینس“ ویریئنٹ کی قیمت چار لاکھ روپے نیچے آنے کے بعد 85 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگئی ہے جو کہ پہلے 89 لاکھ 49 ہزار روپے تھی۔
دیگر کار ساز اداروں کے برعکس،اوشان ایکس 7 کی حالیہ پیشکش 4 مئی سے 15 جون 2024 تک ہے۔