صوبیہ خان نے کامیاب شادی شدہ زندگی کا راز بتا دیا

صوبیہ خان نے کامیاب شادی شدہ زندگی کا راز بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ و پرفارمر صوبیہ خان نے اپنی زندگی سے متعلق بتاتے ہوئے شادی شدہ جوڑوں کو اہم مشورہ دیا ہے کہ کس طرح وہ اپنے کام اور رشتے کے درمیان توازن قائم کرسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ عثمان اور وہ ایک دوسرے کے لئے وقت کیسے نکالتیہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نجی اور پیشہ ورانہ زندگی میں توازن برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں، ہم بھلے اپنے اپنے کام سے بہت لگاؤ رکھتے ہیں لیکن یہ چیز ہماری زندگیوں کو متاثر نہیں کرتی۔فی الحال میرا شوبز میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے میں اپنا تمام وقت اپنے گھر کو دینا چاہتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ زندگی میں ہماری ترجیحات بہت واضح ہیں،لیکن ہم ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ سے زیاہ وقت گزارنے کی کوشش کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ ہماری پہچان صرف ہمارے کام سے ہی نہیں، ہم بہت سادہ لوگ ہیں اور عام چیزیں کرنا پسند کرتے ہیں۔دنیا کے لئے یہ سب ہمارے پروفیشن سے متعلق ہے لیکن حقیقت میں ہمارا تعلق ویسا ہی ہے جیسے دو عام افراد ایک رشتے میں بندھے ہوئے ہوتے ہیں میں۔
اور عثمان ایک دوسرے کو کیریئر کی نظر سے نہیں دیکھتے۔

مزید :

کلچر -