بہاولنگر واقعہ کے بعد کسی پولیس دفتر میں کوئی استعفیٰ موصول نہیں ہوا، پنجاب پولیس
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب پولیس کا استعفٰے کے متعلق زیرِ گردش خبروں پر موقف سامنے آگیا۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق پنجاب پولیس نے استعفٰے سے متعلق خبروں کو جھوٹ، من گھڑت اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔پنجاب پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر شرپسند عناصر کی جانب سے پولیس ملازمین کے استعفے بھجوائے جانے کے بارے وائرل کی جانے والی افواہیں قطعی طور پر جھوٹ، من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔پنجاب پولیس کی جانب سے واضح کیا گیا کہ آئی جی آفس سمیت کسی بھی پولیس دفتر میں کوئی استعفیٰ موصول نہیں ہوا۔ عوام اورپولیس فورس کو شرانگیز پراپیگنڈا سے گمراہ کرنے کی کوشش کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیرِ گردش تھیں کہ بہاولنگر واقعہ پر پولیس کے 300 سے زائد سپاہیوں اور 50 سے زائد سب انسپکٹر ز اور انسپکٹرز نے آئی جی کو استعفیٰ ارسال کئے ہیں۔