کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپنر عثمان طارق کے لیے بری خبر

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپنر عثمان طارق کے لیے بری خبر
 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپنر عثمان طارق کے لیے بری خبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے جاری سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپنر عثمان طارق کا باؤلنگ ایکشن  رپورٹ کر دیا گیا ۔ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے دوران آن فیلڈ امپائرز نے ان کے ایکشن پر اعتراض اٹھایا، جس کے بعد باضابطہ طور پر رپورٹ جمع کرا دی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق، عثمان طارق فی الحال اگلے میچز میں باؤلنگ جاری رکھ سکتے ہیں۔ تاہم، اگر ان کا ایکشن دوبارہ رپورٹ ہوا تو انہیں آئی سی سی سے منظور شدہ بائیو مکینک لیبارٹری سے اپنا ایکشن کلیئر کروانا ہوگا۔عثمان طارق نے پی ایس ایل میں کوئٹہ کی نمائندگی کرتے ہوئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، اور ان کے ایکشن پر سوال اٹھنا ٹیم کے لیے ممکنہ طور پر تشویش کا باعث بن سکتا ہے۔

مزید :

PSL -PSL News Update -