چارسدہ میں بھائیوں نے غیرت کے نام پر بہنوئی کو گولیوں سے بھون ڈالا،بہن اور سسر زخمی

چارسدہ میں بھائیوں نے غیرت کے نام پر بہنوئی کو گولیوں سے بھون ڈالا،بہن اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورو رپورٹ) گلبہار کالونی میں بھائیوں نے غیرت کے نام پر بہنوئی کے گھر پر دھاوا بول کر بہنوئی کو قتل کر دیا ۔ ملزمان کی فائرنگ سے ان کی بہن اور سسر زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق سٹی تھانہ چارسدہ کے حدود میں مبینہ ملزمان ماجد ، میر افضل پسران گلفراز نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر بہنوئی افضال ولد کفایت اللہ کے گھر پر چڑھائی کی اور اندھا دھند فائرنگ کرکے اپنے بہنوئی افضال کو قتل کر دیا ۔ فائرنگ کے نتیجے میں ملزمان کی بہن اور مقتول افضال کی بیوہ مسماۃ (ز) اور افضال کے والد زخمی ہو گئے ۔ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ پولیس نے مجروح کفایت اللہ کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔ ذرائع کے مطابق مقتول افضال اور مسماۃ (ز) نے پسند کی شادی کی تھی جس کا ملزمان کو رنج تھا ۔