حکومت گڈز ٹرانسپورٹ کو شاہراؤں پر تحفظ فراہم کرے،حیدر زیدی

حکومت گڈز ٹرانسپورٹ کو شاہراؤں پر تحفظ فراہم کرے،حیدر زیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر) آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونرایسوسی ایشن کے انفارمیشن سیکرٹری حیدرزیدی نے کہا کہ گڈ ٹرانسپورٹرز، ٹرکس، ٹرالرز مالکان جواس کاروبار سے وابسطہ ہیں ۔ حکوت کومختلف ٹیکس ادا کرتے ہیں اس کے علاوہ تمام تر قومی شاہراہوں سے حاصل ہونے والے ٹول ٹیکس میں اس شعبہ کا بڑا کردار ہے مگر اس شعبہ کو سابقہ حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت بھی نذر انداز کررہی ہے، ہمیں اپنے تمام تر مسائل اپنی مدد آپ کے تحت حل کرنا پڑتے ہیں۔ انہوں نے کہاکسی بھی دوسری انڈسٹری کی طرح کسی چیز پر سبسڈی حاصل نہیں ہے۔

اس کے علاوہ مصروف ترین قومی و تجارتی شاہراہ لاہور تاکراچی مال بردار گاڑیوں کے لیے غیر محفوظ تصور کی جاتی ہے اور بڑھتی ہوئی مال بردار گاڑیوں کی چوری کی وارداتیں سب سے بڑا چیلنج ہیں۔انہوں نے کہا مستقبل قریب میں سی پیک کا آغاز ہونے جارہاہے اس ضمن میں ہمارے شعبے کا میجر رول ہے ہماری حکومت سے اپیل ہے کہ بالخصوص ضلع خانیوال ، ضلع ملتان، ضلع بہاولپورکے ڈی پی او صاحبان کو ہدایات جاری کی جائیں کے اس روٹ پر روزانہ کی بنیاد پر بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پانے کے لیے کوئی ٹھوس حکمت عملی ترتیب دی جائے۔
حیدر زیدی