پنجاب گروپ آف کالجزکا سیلف اسائنٹمنٹ ٹیسٹ 16فروری کو ہو گا

پنجاب گروپ آف کالجزکا سیلف اسائنٹمنٹ ٹیسٹ 16فروری کو ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)پنجاب گروپ آف کالجز اپنے اِنٹری ٹیسٹ کے ادارے STEP کے زیر اہتمام 100 سے زائد برانچز اور 70 سے زائد شہروں میں بغیر کسی فیس کے Self Assessment 2019 16فروری کو کروا رہا ہے تاکہ تمام طلبہ و طالبات اپنی تعلیمی استعداد کا بروقت جائزہ لے سکیں یہ ٹیسٹ صبح آٹھ بج کر تیس منٹ پر شروع ہو گا اور تین بجے سہ پہر تک متعلقہ مضامین کے اساتذہ ڈسکشن مکمل کریں گے ۔ اس ٹیسٹ کا نتیجہ پندرہ مارچ کو STEP کی ویب سائٹ پر جاری کر دیا جائے گا۔

اور اس کی بنیاد پر ہزاروں ہونہار طلبہ و طالبات کو پنجاب کالج STEP کے پلیٹ فارم سے انٹری ٹیسٹ کی مفت تیاری کروائے گا ۔یہ اعزاز صرف پنجاب کالج کو ہی حاصل ہے کہ وہ STEP کے پلیٹ فارم سے فری انٹری ٹیسٹ کی تیاری کرواتا ہے