سعودی ولی عہد دورہ پاکستان کے بعد بھارت،ملائیشیااورچین جائینگے

سعودی ولی عہد دورہ پاکستان کے بعد بھارت،ملائیشیااورچین جائینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض(این این آئی)سعودی ولی عہد اپنے دورہ پاکستان اور بھارت میں توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبے میں سرمایہ کاری کا اعلان کر سکتے ہیں۔ عرب ٹی وی کے مطابق بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے بعد ولی عہد محمد بن سلمان ممکنہ طور پر ملائیشیا اور چین بھی جائیں گے۔ جمال خاشقجی کے قتل کے بعد سعودی ولی عہد کا ان تمام ممالک کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اختتام ہفتہ پر پاکستان پہنچنے والے سعودی ولی عہد ریفائنری اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کا اعلان کر سکتے ہیں۔ پاکستان کے بعد محمد بن سلمان بھارت جائیں گے، جہاں وہ وزیراعظم نریندر مودی کے علاوہ بھارتی کارباری شخصیات سے ملیں گے۔
سعودی ولی عہد

مزید :

صفحہ اول -