حکومت دالوں کی پیداوار بڑھانے کیلئے اقدامات کررہی ہے‘ ڈاکٹر راؤ آصف

حکومت دالوں کی پیداوار بڑھانے کیلئے اقدامات کررہی ہے‘ ڈاکٹر راؤ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی اورآسٹریلین سنٹر فار انٹرنیشنل ایگریکلچر ریسرچ کی جانب سے شروع کئے گئے مشترکہ پراجیکٹ پاک آسٹریلین جوائنٹ پروگرام آف پیلسز پروڈیکشن اینڈ ویلیو ایڈیشن کے تحت پلانٹ سنٹرک میل (دالوں (بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

سے بنائی گئی خوراک) کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔دالوں سے بنائی جانے والی خوراک کے مقابلوں کا افتتاح وائس چانسلر زرعی جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کیا جبکہ مقابلوں کے مہمان خصوصی حفیظ گھی ملز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شیخ احسن رشید تھے جبکہ اس کے علاوہ آسٹریلیا سے آئے ہوئے معزز مہمانوں ڈاکٹر کرس بلنچرڈ (Dr. Chris Blanchird)، ڈاکٹر گیون رمسے(Dr. Gavin Ramsay)، مس پینی (Mis. Penny)،جون مائنوگ(John Minoug)، جون بینٹ (John Bennit)، اینڈریوارل (Andrew Earle)نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔دالوں سے بنائی ہوئی ڈشز کے مقابلوں سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر زرعی جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہاکہ دالوں کی اہمیت کسی بھی صورت میں ختم نہیں ہو سکتی دالوں کے متوازن استعمال سے انسانی جسم کو بے پناہ توانائی اور طاقت حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اب دالوں کی پیداوار کو بڑھانے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ ان مقابلوں کے کروانے کا بنیادی مقصد دالوں کی اہمیت اور اس کے استعمال کو عام کرناہے۔دالوں سے بنائی گئی ڈشز کے مقابلوں کے موقع پر حفیظ گھی ملز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شیخ احسن رشید نے کہاکہ لوگ اب دوبارہ دالوں کے استعمال کی جان راغب ہو رہے ہیں کیونکہ دالوں کی قیمت کم ہونے کے ساتھ ساتھ انسانی جسم کیلئے بے پناہ فائدہ مند ہے۔ پوری دنیامیں دالوں سے کئی قسم کے پراڈیکٹس یہاں تک کے دودھ اور گوشت بھی بنایا جا رہا ہے پاکستان میں بھی جلد ہی دالوں سے کئی پراڈیکٹس بنائے جائیں گے۔ پاکستان ایک زرعی ملک ہے جس میں دالوں کی پیداوار کو بڑھانے کیلئے بہت زیادہ پوٹینشل ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ زرعی جامعہ ملتان نے مستقبل کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے دالوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے انتہائی بہترین شروعات کی ہے جس کے بہت اچھے نتائج مستقبل میں حاصل ہونگے۔ دالوں سے بنائی گئی ڈشز کے مقابلوں میں ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان سمیت بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی، وومن یونیورسٹی ملتان، کوتھم کالج، ایتھم کالج، ایم این ایس یونیورسٹی آف انجینئرنگ ملتان، باربی کیو ٹونائٹ ریسٹورنٹ سمیت ملتان کے کئی تعلیمی اداروں اور ریسٹورینٹس کی 40سے زائد ٹیموں نے شرکت کی۔مقابلوں میں پہلی پوزیشن انعم علی ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان کی ٹیم اور ہیرا انوروومن یونیورسٹی کی ٹیم نے مشترکہ طور پر حاصل کی۔ دوسری پوزیشن ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان کے شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ثناء نایاب اور عائشہ خالد کی ٹیم نے مشترکہ طور پر حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن کوتھم کالج کے عمران حاصل کی۔مقابلوں میں سپیشل پرائض کوتھم کالج کے عمران نے اپنے نام کیا۔مقابلوں میں ججز کے فرائض ڈاکٹر عابدہ پروین وومن یونیورسٹی ملتان اورمحمد عثمان چائنہ نے سر انجام دئے۔ اس موقع پر طلبہء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔
ڈاکٹر راؤ آصف