پنجاب حکومت سے بناسپتی کی قیمتوں میں اضافہ کے میکنزم کی رپورٹ طلب

      پنجاب حکومت سے بناسپتی کی قیمتوں میں اضافہ کے میکنزم کی رپورٹ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں قائم 3رکنی فل بنچ نے بناسپتی کی سرکاری طور پر قیمتیں مقرر کرنے کیخلاف دائردر خو ا ستوں پر صوبائی حکومت سے بناسپتی کی قیمتیں بڑھانے کے میکنزم کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔عدالت پہلے ہی بناسپتی کی سرکاری قیمتوں کے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد روک چکی ہے،جس میں 27فروری تک توسیع کردی گئی ہے، مختلف گھی ملوں کی درخواستوں میں بناسپتی کی سرکاری طور پر قیمت مقرر کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے،درخواست میں وفاقی حکومت سمیت پنجاب حکومت اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،سماعت کے دوران درخواست گزار گھی ملز مالکان کے وکلا نے نشاندہی کی کہ حکومت نے گھی ملز مالکان سے مشاورت کے بغیریک طرفہ طور پر بناسپتی کی قیمتیں مقرر کر دیں اور گھی ملز کو مکمل طور پر نظر انداز کیا، یکطرفہ قیمت مقرر کرنے سے ملز مالکان کو نقصان ہو رہا ہے، ہائیکورٹ کے فل بنچ نے بناسپتی کی سرکاری قیمتیں مقرر کرنے کے خلاف اپنے عبوری حکم امتناعی میں توسیع کرتے ہوئے مزید کارروائی 17 فروری پر ملتوی کردی۔
رپورٹ طلب

مزید :

صفحہ آخر -