خاتون نے پولیس کی جانب سے گھر پر قبضہ کرنے کیخلاف درخواست دائر کردی

خاتون نے پولیس کی جانب سے گھر پر قبضہ کرنے کیخلاف درخواست دائر کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)خاتون شہری نے سی آئی اے پولیس کی جانب سے جوہر ٹاؤن میں گھر پر قبضہ کرنے کے خلاف لاہورہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی،جوہر ٹاؤن کی رہائشی درخواست گزارصبا افضل نے درخواست میں سی سی پی او لاہور ایس پی سی آئی اے اور مظہر اقبال انسپکٹر سی آئی اے کو فریق بنایا ہے درخواست گزار کا موقف ہے کہ انسپکٹرسی آئی اے مظہر اقبال نے رات اڑھائی بجے کے قریب اس کے گھرچھاپا مارا اوردرخواست گزار سمیت اس کے کم سن بچوں کو ہراساں کیا پولیس نے رات کے اندھیرے میں  رہائشی کمروں کی تلاشی لی، پولیس نے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی، سونے کی چین،11لاکھ روپے مالیت کے طوطے،نعلین پاک اور3 قیمتی موبائل قبضے میں لے لئے، پولیس نے زبردستی گھر سے نکال کر قبضہ کر لیا اور گھر کو تالا لگا دیا، درخواست گزار کا شوہر بیرون ملک مقیم ہے،سی آئی اے پولیس نے خلاف آئین اور قانون درخواست گزار کے گھر پر قبضہ کیا اور بے دخل کیا ہے،عدالت سے استدعاہے کہ پولیس کو ہراساں کرنے سے روکنے اورپولیس کو گھر کا قبضہ واپس کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔
درخواست دائر

مزید :

صفحہ آخر -