کراچی میں 44 سالہ  شخص کا بیوی کے سامنے قتل

کراچی میں 44 سالہ  شخص کا بیوی کے سامنے قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں 44 سالہ شخص کو بیوی کے سامنے فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 3 میں فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا گیا، جاں بحق شخص کی شناخت 44 سالہ اشفاق حسین کے نام سے کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق مقتول شخص ٹھیکدار تھا، اپنی اہلیہ کے ہمرا گاڑی میں سوار ہو رہا تھا، اسی دوران موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ملزمان آئے اور مقتول کو گاڑی سے اتار کر قدم فاصلے پر فائرنگ کر کے قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ٹارگٹ یا ذاتی دشمنی کا معلوم ہوتا ہے، مزید تفتیش کر رہے ہیں۔